counter easy hit

حویلیاں طیارہ حادثہ؛ جاں بحق پائلٹس کا ساڑھے چارماہ بعد بھی پوسٹ مارٹم نا ہوسکا

حویلیاں: طیارہ حادثے میں جاں بحق پائلٹس کا ساڑھے چار ماہ گذرنے کے باوجود بھی پوسٹ مارٹم نہیں کرایا جاسکا۔

Havelis plane crash, autopsy of the pilots killed could not even four months after half

Havelis plane crash, autopsy of the pilots killed could not even four months after half

حویلیاں طیارہ حادثے کو ساڑھے چارماہ گزرگئے لیکن جاں بحق پائلٹس کا تاحال پوسٹ مارٹم نہیں کرایا جاسکا جب کہ اداروں کی غیرذمہ داری سے تنگ چیئرمین ایس آئی بی نے وزیراعظم کو خط لکھنے کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کے مطابق سیفٹی انوسٹی گیشن بورڈ نے ڈی سی اسلام آباد کو پائلٹس کا پوسٹ مارٹم کروا کررپورٹ دینے کی ہدایت کی جس پر ڈی سی نے  پمزاسپتال کو خط لکھ دیا مگرپمز اسپتال انتظامیہ نے نمونے لاہورفورنزک لیبارٹری بجھوانے کے بجائے ایوب میڈیکل کمپلیکس ایبٹ آباد پر پوسٹ مارٹم کی ذمہ داری ڈال دی۔ ایس آئی بی نے متعلقہ تھانے کے ایس ایچ او کو خط لکھا تواس نے یہ کہہ کر معذرت کر لی کہ ڈی سی اسلام آباد اور کے پی حکومت کی اجازت کے بغیر نمونے لاہور نہیں بجھوائے جاسکتے ہیں۔ واضح رہے کہ 7 دسمبر کو چترال سے اسلام آباد آنے والا پی آئی اے کا اے ٹی آر 42 طیارہ ایبٹ آباد کے قریب حویلیاں میں گرکر تباہ ہوگیا تھا جس کے نتیجے میں 47  افراد جاں بحق ہوگئے تھے

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website