counter easy hit

ہریتھک کی بہن نے ایسا کام کردیا کہ وہ تعریفوں پر مجبور ہوگئے

ممبئی: بالی ووڈ سپر اسٹار ہرتیک روشن کی بڑی بہن سنینا روشن نے وزن میں بے تحاشہ کمی کرکے دیکھنے والوں کو ورطہ حیرتمیں ڈال دیا۔

Hathathik's sister did such a thing that he was forced to admire

Hathathik’s sister did such a thing that he was forced to admire

بالی ووڈ ڈانسنگ اسٹار ہرتیک روشن نے اپنی بڑی بہن سنینا روشن کی تصویر ٹوئٹر پر شیئر کی ہے ، تصویر میں سنینا کے جسمانی خدوخال میں آنے والی تبدیلی  حیرت انگیز ہے، حال ہی میں سنینا اپنے والد کے گھر ان کی سالگرہ کی تقریب میں شرکت کی غرض سے پہنچیں جہاں سنینا کا بدلا ہوا روپ دیکھ کر سب حیران رہ گئے ، وزن میں کمی کرکے سنینا ان لوگوں کے لیے مثان بن گئیں جو اپنے موٹاپے اور بڑھے ہوئے وزن سے بہت پریشان ہیں اور جلد سے جلد اپنے وزن میں کمی کرنا چاہتے ہیں۔

اپنی بہن کے اس بدلے ہوئے روپ کو دیکھ کر مہمانوں کے ساتھ خود ہرتیک روشن بھی حیرت زدہ رہ گئے ، ہرتیک نے سنینا کی حال ہی میں لی گئی تصویر اور وزن میں کمی سے پہلے کی تصویر ٹوئٹر پر مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہے اور ساتھ میں لکھا ہے’’ اسے کہتے ہیں تبدیلی، مجھے آپ پر بہت فخر ہے‘‘۔

View image on Twitter

واضح رہے کہ سنینا اپنے والد اور بھائی کی طرح فلم انڈسٹری سے وابستہ ہیں لیکن وہ پردے کے سامنے نہیں بلکہ پردے کے پیچھے رہ کر کام کرتی ہیں وہ بالی ووڈ کی معروف پروڈیوسر اور مصنفہ ہیں،سنینا روشن موٹاپے کے باعث کئی بیماریوں کا شکار رہ چکی ہیں جن میں کمر میں شدید تکلیف اور کینسر شامل ہیں ، دوسری جانب ان کے چھوٹے بھائی اور بالی ووڈ سپراسٹار ہریتھک روشن بھی دماغ کے ٹیومر کا آپریشن کراچکے ہیں۔