counter easy hit

نفرت کی دیوار ختم کرنا چاہتے ہیں، سراج الحق

Siraj ul Haq

Siraj ul Haq

کراچی (جیوڈیسک) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ پاکستان کو تقسیم کرنے والی نفرت کی دیوار ختم کرنا چاہتے ہیں، عوام ووٹ کی امانت کو سچ اور حق کی گواہی کے لئے استعمال کریں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں حلقہ 246میں انتخابی مہم کے سلسلے میں نکالی گئی ریلی سے خطاب میں کیا۔ سراج الحق کا کہنا تھا کہ آج کی ریلی حلقہ 246 کی عوام کا فیصلہ ہے، ہماری جدوجہد کسی تنظیم کے خلاف نہیں، جدوجہد امت کو تقسیم کرنے کی تحریک کے خلاف ہے،پاکستان کو تقسیم کرنےوالی نفرت کی دیوار ختم کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایسا کراچی بنائیں گے جس میں فیصل موٹا اور اجمل پہاڑی فیصل صدیقی اور اجمل صدیقی بن جائیں، الطاف حسین بھارت تو جاسکتے ہیں مگر کراچی نہیں آسکتے،ایسا کراچی بنائیں گے کہ الطاف حسین موٹر سائیکل پر یہاں گھومیں گے، چاہتا ہوں کہ الطاف حسین کی صاحبزادی بھی کراچی آئیں، انہیں بھی سکون نصیب ہو۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ عوام کے ہاتھ میں ووٹ اللہ کی امانت ہے، امانت کو سچ اور حق کی گواہی کے لیے استعمال کریں۔