کیپ ٹاون : آئندہ ماہ پاکستان کو دورہ کرنے والی ورلڈ الیون میں شامل جنوبی افریقا کے کھلاڑی ہاشم آملہ کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان کے دورہ پر فخر محسوس کرتے ہیں
جنوبی افریقا کے شہر کیپ ٹاؤن میں ٹی وی کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے ہاشم آملہ نے بتایا کہ انہوں نے آخری مرتبہ 10 سال پہلے پاکستان کا دورہ کیا تھا اور وہ اب دوبارہ پاکستان میں کرکٹ کھیلنے کے منتظر ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ کے لیے ایک بہترین ملک ہے اور پاکستانی قوم کرکٹ سے محبت کرتی ہے اس لیے وہاں انٹرنیشنل کرکٹ ہونی چاہیے۔ہاشم آملہ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان سپر لیگ میں لاہور قلندر کی ٹیم کے پاس ایک وژن ہے جس سے جنوبی افریقا کی گلوبل کرکٹ لیگ میں رونق بڑھے گی۔
ہاشم آملہ نے دورہ پاکستان کے لئے نیک تمناوں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ امید کرتے ہیں کہ سیریز بخیر و خوبی اور احسن طریقے سے ہوگی۔پاکستان اور ورلڈ الیون کے درمیان ‘آزادی کپ (انڈیپنڈنس)’ کے نام سے تین ٹی 20 میچوں کی سیریز آئندہ ماہ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلی جائے گی۔ سیریز کے میچز 13، 12 اور 15 ستمبر کو کھیلے جائیں گے۔
Post Views - پوسٹ کو دیکھا گیا: 119
About MH Kazmi
Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276