counter easy hit

حسن نثار ایک مرتبہ بھر عمران حکومت کے خلاف پھٹ پڑے

Hasan Nisar once cracked down against the Imran government

اسلام آباد (ویب ڈیسک) تجزیہ کارحسن نثار نے کہا ہے کہ آ صف زرداری اور شاہدخاقان عباسی کا ضمانت لینے سے انکار ایک حکمت عملی ہے ، اس کی وجہ یہ ہے کہ ان لوگوں کے پلے کچھ نہیں ہے ۔جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“میں گفتگو کرتے ہوئے حسن نثارنے کہااپوزیشن رہنماﺅں کے ضمانت لینے پر کہا جا سکتاہے کہ” غم دنیامیں غم یار بھی شامل کرلو“، آصف زرداری اور شاہدخاقان عباسی کا ضمانت لینے سے انکار ایک حکمت عملی ہے ، اس کی وجہ یہ ہے کہ ان لوگوں کے پلے کچھ نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ اب مجھے ان باتوں سے کوئی غرض نہیں کہ کس سیاسی جماعت کا بیڑاغرق ہوتا یا اس کے ساتھ کیا ہوتا؟ میری دلچسپی تو بس اس میں ہے کہ کوئی ایسا کام بھی ہوتا ہے جس سے عوام کو فائدہ ہوتاہے اور اگر ایسا نہیں ہوتا تو پھر سب فضول ہے ۔ جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہاہے کہ فواد چودھری نے کہا کہ جس کرایہ داری ایکٹ کا اطلاق عرفان صدیقی پر ہوا ، اس ایکٹ کا اطلاق تو مولانا فضل الرحمان پر ہونا چاہئے ۔فواد چودھری نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان اگر سیاسی مارچ کرتے ہیں تو پھر یہ ہر پارٹی کاحق ہے کہ وہ احتجاج کرے لیکن کسی کوبھی آئین وقانون سے بالاتر ہوکر کوئی کام کرنے کی اجازت نہیں دی سکتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے جس طرح مدارس کے بچوں کو اکٹھا کرکے نفرت انگیز تقریر کی اور مذہب کے نام پر سیاست کرنے کی کوشش کی ہے ۔ان کا کہناتھا کہ مولانا فضل الرحمان کہتے ہیں کہ اگر استعفیٰ نہیں دیں تو ہم بزور طاقت استعفیٰ لیں گے ، اس لئے میں نے ن لیگ اور پیپلزپارٹی کو مشورہ دیاہے کہ وہ مولانا فضل الرحمان سے الگ رہیں۔فواد چودھری نے کہا کہ جس کرایہ داری ایکٹ کا اطلاق عرفان صدیقی پر ہوا ، اس کا اطلاق تو مولانا فضل الرحمان پر ہونا چاہئے ۔عرفان صدیقی کے معاملہ پر سپیکر نے آئی جی کو بلایا ہواہے اور وہ اس کی تفتیش کررہے ہیں، عرفان صدیقی نے قانون کی خلاف ورزی تو کی تھی اور یہ ایک معمول کی کارروائی تھی ، کوئی ایسی بڑی بات تو نہیں تھی

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website