counter easy hit

ہڑپہ تبدیلی سرکار کے دور میں بھی نوجوان پولیس افسران جھوٹے اور بے بنیاد مقدمات درج کرنے کی روش نہ بدلی ۔۔لوگ سراپا احتجاج آرپی او ڈی پی او ساہیوال سے فوری نوٹس کا مطالبہ

ہڑپہ(منیر احمد)امجد نماز ظہر ادا کرنے کے بعد دکان پر بیٹھا ہوا تھا کہ پولیس تھانہ ہڑپہ کےاہلکارتین سادہ کپڑوں اور ایک باوردی تھا آئےاور ایس ایچ او نے بلوایا ہے کے بہانے ساتھ لے جا 9بی کا مقدمہ درج کردیا۔۔۔ عینی شاہدین

 

تاجروں کی مداخلت پر پولیس اہکار آپے سےباہر سب کو گرفتار کر کے ساتھ لیجانے کی دھمکیاں بحث وتکرار کرنے پر امجد کی تلاشی لینے پر کچھ بھی برامد نہ سکا تاجر برادری اپنے محافظوں کے ہاتھوں غیر محفوظ ہے تاجروں کی میڈیا نمائندگان سے گفتگو
تفصیل کے مطابق گزشتہ دنوں ہڑپہ شہر کا رہائشی محمد امجد نماز ظہر ادا کرنے کے اپنے کارباری پارٹنر تنویر حسین کی دکان اللہ توکل ہارسنگھار اینڈ گفٹ سنٹر پر بیٹھا ہوا تھا یاد رہے تنویر اور امجد ایکسیلنٹ بیوٹی کریم کے کام میں شراکت داری ہے کہ تھانہ پولیس ہڑپہ کے چار اہلکار سب انسپکٹر ذیشان کانسٹیبل رانا اشرف اور دیگر دو ساتھی تین اہلکار سول کپڑوں اور ایک اہلکار باوردی انہوں نے اتے ہی امجد کو دبوچ لیا اسی اثناء میں ہڑپہ شہر مین بازار کے تاجر بھی اکھٹے ہوگئے تاجروں کی مداخلت کرنے پر پولیس اہلکاروں نے بتایا کہ امجد کو ایس ایچ او صاحب نے بلوایا ہے ملوانےکے بعد اسی طرح بحفاظت چھوڑ جائیں گے دکانداروں نے اپنے محافظوں کے واقعات کو زہن میں رکھتے ہوئے اسی موقع پر امجد کی تلاشی کا اسرار کیا گیا تلاشی لینے پر امجد سے کوئی غیر قانونی چیز برآمد نہ ہوئی جس پرامجد سب انسپکٹر ذیشان کے پیچھے موٹر سائیکل پر بیٹھ کر چلا گیا شام گئے تک امجد کو نہ چھوڑا گیا اہل محلہ اور دکانداروں نے پولیس تھانہ ہڑپہ کے ایس ایچ او اور دیگر اہلکاروں پر الزامات کی بوچھاڑ کرتے ہو ئے بتایا کہ جب ہم تھانہ پہنچے اور ایس ایچ او ذیشان بشیر ڈوگر صاحب امجد کےبارے پوچھا تو ایس ایچ او صاحب کہا کہ یہ منشیات فروش ہے اس کے خلاف مقدمہ درج ہوگا ہم نے بتایا کہ جناب اس سے تو کچھ برآمد نہیں ہوا صاحب کا جواب تھا کہ میں اپنے پاس سے ڈال دوں گا اور پھر ایسا ہی کیا امجد پر 9بی کا جھوٹا مقدمہ درج کرکے جیل بھیج دیا گیا امجد کو پکڑا تو مین بازار ہڑپہ سے جس کی عوام نے ویڈیو بھی بنالی اور مقدمہ میں درج کردا وقوعہ لوئرباری دوآب کا بنا دیا گیاپولیس کے اس رویے سے نالاں تاجروں نے مزید کہا کہ ہم لوگ اپنے پیسے لگا کر اپنے بچوں کےلیے ہلال روزی کماتے ہیں اور ہماری پولیس جو ہماری جان ومال کی محافظ ہے وہ ہی نہ صرف ہمارا روز گار چھین رہی ہے بلکہ ہمیں بے بنیاد من گھڑت اور جھوٹے مقدمات میں پھنسا کر عوام اور پولیس کے درمیان نفرت کے بیج بوئے جارہے ہیں جس کے نتائج اچھے نہ ہیں اس لئے ہماری آر پی او اور ڈی پی او ساہیوال سے مطالبہ ہے کہ اس کیس کی انکوائری کروا کر انصاف کے تقاضے پورے کرتے ہوئے اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے والے پولیس افسران وملازمین کے خلاف محکمانہ کاروئی کرتے ہوئے امجد کے خلاف بے بنیاد اور من گھڑت درج کیا گیا مقدمہ خارج کیا جائے