counter easy hit

ہارون بلور کی اہلیہ نے نگران حکومت کی طرف سے دیا گیا 5 لاکھ روپے کا چیک واپس کر دیا ، وجہ کیا بنی ؟ خبر آ گئی

پشاور؛ ہارون بلور کی اہلیہ نے نگران حکومت کو 5 لاکھ روپے کی چیک واپس کر دیا، ثمر بلور کو کہنا تھا کہ ہارون بلور کی شہادت کی کوئی قیمت نہیں، ہارون بلور کی شہادت انمول ہے، ہارون بلور کی شہادت قوم کے لیے ہے۔دوسری جناب ایک خبر کے مطابق

بلور خاندان نے ’’بیرسٹر ہارون بلور شہید‘‘ کی بیوہ کو انتخابی میدان میں اتارنے کا اعلان کرتے ہوئے پارٹی ٹکٹ کیلئے درخواست دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ عوامی نیشنل پارٹی کے سینئر نائب صدر اور بلور خاندان کے سربراہ الحاج غلام احمد بلور نے ’ ’جنگ‘‘ کو تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ ہارون بلور کی شہادت کے بعد خاندان نے ان کی بیوہ ’’ ثمر بلور‘‘ کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا ہے چونکہ پی کے78میں انتخابات عام انتخابات کے بعد ہوں گے اسلئے مذکورہ حلقہ میں انتخابی شیڈول کے اجرا ءکے بعد پارٹی کو ٹکٹ کیلئے باضابطہ درخواست دی جائے گی۔دوسری طرف ایک خبر کے مطابق آئی جی بلوچستان نے سینٹ کمیٹی برائے داخلہ کو بریفنگ میں کہا ہے کہ

مستونگ میں خودکش حملہ کرنے والے کی شناخت کر لی ہے۔ خودکش حملہ آور کا نام حافظ نواز ہے اور تعلق ایبٹ آباد سے ہے۔ حملہ آور ایبٹ آباد سے سندھ گیا جہاں وہ کالعدم تنظیموں سے جڑا۔ خودکش حملہ آور کا تعلق داعش سے تھا اور وہ لشکر جھنگوی میں بھی رہا۔ حملہ آوروں کے سہولت کاروں کا پتہ بھی چلا لیا گیا ہے۔ افغانستان میں داعش نے کنٹرول سنبھال لیا، وہاں سے بلوچستان بھی آ گئی ہے۔ آئی جی خیبر پی کے نے بتایا کہ ہارون بلور پر حملے کا مرکزی کردار گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ہارون بلور شہید کی بیوہ ثمر بلور نے خیبر پی کے حکومت کو امدادی چیک واپس کر دیا نجی ٹی وی کے مطابق بیوہ ہارون بلور نے کہاکہ میرے شوہر نے ملک و قوم کی خاطر جان کا نذرانہ دیا ہے ہارون بلور کی شہادت دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہوئی اس رقم سے زیادہ ہارون بلور کی شہادت پر فخر ہے خیبر پی کے حکومت نے ہارون بلور کی بیوہ کو پانچ لاکھ روپے کا امدادی چیک دیا تھا۔