counter easy hit

ہرنائی:ڈاکوؤ ں کی لوٹ مار کیخلاف ڈرائیوروں کا احتجاج

Harnai: drivers protest

Harnai: drivers protest

ہرنائی ۔۔۔۔۔۔ضلع ہرنائی میں سنجاوی روڈ پر ڈاکوؤں نے درجن بھر ٹرک ڈرائیوروں کو لوٹنے اور تشدد کے خلاف ڈرائیوروں نے احتجاجا قومی شاہراہ بند کر دیا ۔
لیویز کے مطابق ٹرک ڈرائیوروں کو لوٹنے کا واقعہ ضلع ہرنائی کے علاقے سنجاوی روڈ پر اصغرہ لیویز چوکی کے قریب پیش آیا، جہاں ڈاکوؤں نے ایک درجن ٹرک ڈرائیوروں سے لاکھوں روپے لوٹ لئے۔اس دوران ایک ڈرائیور نے ٹرک بھگانے کی کوشش کے دوران ٹرک الٹ گیا جس کے نتیجے میں ڈرائیور زخمی ہوا، واقعہ کے خلاف ڈرائیوروں نے ٹائر جلا کر قومی شاہراہ کو بند کر دیا۔