counter easy hit

ہرارے: ویسٹ انڈیز کی فتح ، پاکستان کی آٹھویں پوزیشن کو خطرہ

Harare: Conquest of the West Indies, eighth danger of Pakistan

Harare: Conquest of the West Indies, eighth danger of Pakistan

سری لنکا، ويسٹ انڈيز اور زمبابوے کے درمیان ہونے والی سہ ملکی کپ کے دوسرے میچ میں ویسٹ انڈیز نے سری لنکا کے خلاف کاميابی حاصل کر کے پاکستان کے لئے خطرے کی گھنٹی بجادی ہے۔ آئی سی سی ون ڈے درجہ بندی ميں نویں پوزیشن پر موجود ويسٹ انڈیز ٹيم اگر اپنا اگلا میچ جيت جاتی ہے، تو وہ آٹھویں پر اور پاکستانی ٹيم نویں پوزیشن پر چلی جائے گی۔

گزشتہ روز ہرارے ميں اس نے سری لنکا خلاف 62رنز سے کاميابی حاصل کی۔ ہرارے میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکن بیٹسمین فاتح ٹیم کی بولنگ کا اچھی طرح سامنا نہ کرسکے۔ سری لنکا کے کپتان اپل تھرنگا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

کیریبین بیٹنگ ابتدا ہی سے مشکلات کا شکار رہی۔ دونوں اوپنرز 27رنز پر فارغ ہوچکے تھے۔ ایون لیوس اور شائی ہوپ نے اسکور کو 76 تک پہنچایا ۔ لیوس 27اور ہوپ47رنز بنا کر آئوٹ ہوئے۔ جوناتھن کارٹر نے سب سے زیادہ 54رنز بنائے تھے۔ رومین پاول نے اپنا پہلا ون ڈے کھیلتے ہوئے 44کی اننگز کھیلی۔

ویسٹ انڈین ٹیم آخری اوور میں 227رنز بنا کر آؤٹ ہوئی۔ کلاسیکرا، لکمل اور پرادیپ نے 2،2وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں آئی لینڈرز نے ہدف کے تعاقب میں ابتدائی تین وکٹ صرف 16کے اسکور پر گنوا دیے۔ 79 رنز تک مزید تین گرگئے اور شکست یقینی دکھائی دینے لگی۔

جے سوریا اور پاتھیرانا نے اسکور139 رنز تک پہنچایا۔ پاتھیرانا نے سب سے زیادہ 45رنز، جبکہ جے سوریا نے 31 رنز بنائے۔ ناکام ٹیم44 ویں اوور میں 165 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ شینن گیبریئل اور ایشلے نرس نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں۔ تین ملکی سیرز کا اگلا میچ ویسٹ انڈیز اور زمبابوے کے درمیان 19نومبر کو بلاویو میں کھیلا جائیے گا۔

 

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website