counter easy hit

حق باھو ٹرسٹ ویمن وینگ فرانس کے زیراہتمام ایک عظیم الاشان جشن عید میلاد النبی لا کورنیو میں منایا گیا

Eid Milad un Nabi

Eid Milad un Nabi

پیرس (بانو روحی) پیرس کے مضافات لاکورنیو میں حق باھو ٹرسٹ ویم وینگ فرانس کے زیراہتمام ایک عظیم الاشان جشن عید میلاد النبی نہایت عقیدت واحترام اور مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا جس میں معزز خواتین اور بچیوں کی کیثر تعداد نے شرکت کی اس روحانی محفل کے مہمان خصوصی سجادہ نشین حضرت سلطان پیر فیاض الحسن صاحب تھے۔

پروگرام کی صدارت حق باھو ٹرسٹ کی صدر محترمہ روحی بانو نے کی جبکہ نظامت کے فرائیض حق باھو ٹرسٹ کی جنرل سیکرٹری اور پیرس کی معروف فیشن ڈیزایئنر محترمہ نینا خان نے بڑے احسن طریقے سے انجا م دیئے قران خوانی سورت یاسین اور درود شریف کے بعد پروگرام کا باقاعدہ آغاز اللہ رب العزت کے با برکت نام سے شروع ہواء تلاوت کی سعادت محترمہ طاہرہ معسود نے حاصل کی۔

اس کے بعد نوشابہ سرفراز نے بڑے دل افروز انداز میں ہادی برحق محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم کے حضور نذرانہ عقیدت پیش کیا جس سامعین نے بہت سراہا اور داد دی اس کے بعد سامیعہ جاوید نے اپنی خوبصورت آواز میں آقائے۔نامدار سرورکائنات محمد مصطفے صلی۔ اللہ علیہ وسلم کے حضور گلہائے عقیدت پیش کیا – جسے بہت پسند کیا گیا۔

اس کے بعد ساجدہ راجہ نے اپنی دلکش اآواز میں نبی پاک کی شان میں ہدیہ نعت پیش کی اس کے بعد حق باھو ٹرسٹ کی چیف میڈیا آیڈوائیزر اور گجرات لنک کی ریذیڈنٹ ایڈیٹر ہر دل عزیز شخصیت محترمہ ناصرہ خان نے سرور کونین آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے حضور عقیدت کے پھول پیش کئیے جسے سامعین نے بہت پسند کیا – حق باھو ٹرسٹ کی جنرل سیکرٹری محترمہ نینا خان کی خوبصورت نعت نے لوگوں پر ایک وجد کی کیفیت طاری کر دی – ان کی پرسوز آواز سے سب کی آنکھیں پر نم ہو گئی اور سامعین سے خوب داد وصول کی۔

اس کے بعد محترمہ طاہرہ مسعود نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سیرت طیبہ پر جامع اور بصیرت افروز مقالہ پڑھا جسے سب نے پوری توجہ سے سنا اور سراہا – اس کے بعد سلطانہ اعوان نے اپنی دلکش آواز میں سرور کائنات احمد مجتبے کے حضور عیقدت کے پھول پیش کئیے جسے سب نے بہت پسند کیا – ، یاد رہے سامیعہ جاوید نعت گوئی میں پاکستان میں اپنا ایک خاص مقام رکھتی ہیں ان کی دل میں اتر جانے والی خوش الحان آواز نے۔

ناظرین پر روحانی سماں باندھ دیااس کے بعد پروگرام کے مہمان خصوصی محترم جناب پیر سلطان فیاض الحسن صاحب چیرمین حضرت ساطان باھو ٹرسٹ نے اپنے خیالات کا ذکر کرتے ہوئے کیا کہ نبی آخرالزمان تما م دنیا کے لیئے رحمت اللعالمین بن کر آئے آقائے نامدار سرور کائنات وہ عظیم ہستی ہیں جنہوں نے خواتین کو ذلت سے نکال کر عزت کا مقام دیا – ان کے جائز حقوق دلائے یہ حقیقت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی آمد سے انسانیت نے شرف انسانیت کا حقیقی اعزاز حاصل کیا اور بے سمت زندگی صراط مستقیم پر گامزن ہو گی- ہر فرد کے بنیادی حقوق کو فراہم کرنا محسن انسانیت کا عظیم کارنامہ ہے۔

پیر فیاض الحسن نے مزید کہا کہ ہم یہاں بچوں کے لئے دینی مدرسہ شروع کرنے والے ہے – جس میں آپ کے تعاون کی اشد ضرو رت ہے محترمہ روحی بانو نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ آج کی اس با برکت اور روحانی محفل کے موقع پر ہمیں یہ عہد کرنا ہو گا کہ کبھی کسی کا دل نہیں دکھائیں گیں ہر ایک کے کام آئیں گئے دل میں بغض کینہ حسد غیبت کو جگہ نہیں دیں گئے روحی بانو نے دعائیہ کلمات میں کہا کہ اے اللہ ! اے غفور الرحیم !! ہمارے گناہوں کو معاف فرما اے اللہ تو ہم سب کو سچا مسلمان بنا دے تو ہمیں ہر آفت مصیبت پریشانی دکھ تکایف سے محفوظ رکھنا بیماروں کو شفاء کاملہ عطا کرنا ہمیں شرک اور بدعت سے بچانا اے اللہ تو ہماری جائزتمناوں کو پورا کرنا رزق دینا عزت دینا صحت دینا۔

اے دو جہان کے مالک تو ہمیں کافروں اور دشمنوں کے فریب سے مسلمانوں کو نجات دلانا امین ثم امین سبحان ربک رب العزت عما یصیفون وسلام علی المرسلین والحمدللہ رب العالمین آخر میں روحی بانو نے تمام آنے والوں کا شکریہ ادا کیا اور یوں یہ روح پرور اور حسین محفل شاندار لنگر کے ساتھ اپنےاختتام کو پہنچی۔