counter easy hit

حق باھو ٹرسٹ ویمن وینگ فرانس کے زیر اہتمام محرم الحرم نہائیت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا ۔ روحی بانو۔

 محترمہ روحی بانو۔

محترمہ روحی بانو۔

* افضل ہے کل جہاں سے گھرانہ حسین کا *۔
نبیوں کا تاجدار ہے نانا حسین کا۔
اک پل کی تھی بس حکومت یزید کی۔
صدیاں حسین کی ہیں زمانہ حسین کا۔
(پیرس) سارسل کے قرب وجوار فلاناد میں واقع مہاراجہ ریسٹورنٹ میں حق باھو ٹرسٹ ویمن وینگ فرانس کے زیر اہتمام محرم الحرم نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا جس میں معزز خواتین اور بچیوں کی کیثر تعداد نے شرکت کی ۔
پروگرام کی صدارت حق باھو ٹرسٹ کی صدر محترمہ روحی بانو نے کی – جبکہ شاہ بانو میر ادب اکیڈمی کی چیف ایگزیکٹو اور رسالہ درمکنعوں کی بانی محترمہ شاہ بانو میر صاحبہ مہمان خصوصی تھی – جن کا پھولوں گفٹ اور پر جوش تالیوں کے ساتھ شاندار استقبال کیا گیا – نظامت کے فرائیض حق باھو ٹرسٹ کی جنرل سیکرٹری اور معروف فیشن ڈیزائینر محترمہ نینا خان نے بڑی خوبصورتی اور فرض شناسی کے ساتھ ادا کئیے -اور سامعین سے بہترین کمپیرنگ پر خوب داد وصول کی –
پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت قران پاک سے کیا گیا جس کی سعادت معصوم بچی آسیہ نے حاصل کی – حق باھو ٹرسٹ کی صدر محترمہ روحی بانو نے پروگرام کا ایجنڈا پیش کیا – اور جنرل سیکرٹری محترمہ نینا خان کی حق باھو ٹرسٹ کے ساتھ خدمات اور فیشن ڈیزائینگ میں شب روز کی محنت سے پیرس میں اپنا جو ایک خاص مقام بنایا ہے اسے سراہتے ہوئے کہا کہ وہ قابل تحسین ہے اور ہماری پرخلوص دعائیں نینا خان کے لئے ہیں کہ اللہ تعالی ان کو مزید کامیابیوں سے ہمکنار کرے ۔ آمین
اس کی بعد حق باھو ٹرسٹ کی نائب صدر اور پاکستان تحریک انصاف کی سینیئر رہنما محترمہ شاہدہ امجد جو نعت گوئی میں اپنا ایک خاص مقام رکھتی ہیں نےاپنی خوش الحان آواز میں رسول مقبول سرور کونین آنحضرت صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے حضور گلہائے عقیدت پیش کیا – جسے سعامین نے بہت پسند کیا –
سلطانہ اعوان جو بہترین مقرر ہیں نے واقعہ کربلا کو ایسے پرجوش انداز میں پیش کیا کہ ہر آنکھ اشک بار ہو گئی اور خوب داد وصول کی –
معروف سیاسی سماجی اور مذہبی شخصیت محترمہ شبانہ چوہدری جو حق باھو ٹرسٹ کی سیکرٹری خزانہ ہیں گجرات لنک اور ادارہ منہاج القران میں صحافت اور درس وتدریس کا کام انجام دے چکی ہیں نے ہادی برحق محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم کے حضور نعتیہ کلام پیش کیا -جسے بہت سراہا گیا –
میچ میکر محترمہ فاطمہ موسوی نے اپنی خوبصرت آواز میں محرم پر دعائیہ اشعار پڑھے جسے سب نے بہت پسند کیا –
رسالہ درمکنعوں کی ایڈیٹر اور بول نیوز کی ریذیڈنٹ ایڈیٹر اور کالم لسٹ محترمہ وقارالنسا ء نے بڑے جامع اور موئثر انداز میں محرم کی فضیلت بیان کی جسے سامعین نے بڑ ی توجہ سے سنا اور پسند کیا –
معروف سیاسی سماجی اور صحافی شخصیت محترمہ ناصرہ خان جو ریزیڈنٹ ایڈیٹر گجرات لنک فرانس ، ایڈیٹر برائے یورپ اور حق باھو ٹرسٹ کی چیف میڈیا ایڈوائیزر نے محرم پر مرثیہ خوانی کی اور خوب داد وصول کی –
معروف شاعرہ کالم لسٹ لے فام دو موند کی صدر اور حق باھو ٹرسٹ کی نائب صدر محترمہ شمیم خان نے محرم پر اپنی نظم پیش کی اور محرم کی اہمیت پر جامع انداز میں روشنی ڈالی جسے سامعین کے نے بڑی توجہ سے سنا اور سراہا –
محترمہ قیصرہ منصور ، محترمہ میمونہ راجہ ، محترمہ ساجدہ راجہ ، محترمہ ثریا ارشد ، محترمہ مریم گوندل ، محترمہ روبینہ گوندل ، محترمہ نوشابہ سرفراز نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حضور نعتوں کے نذرانےپیش کئیے اور نواسہ ء رسول جگر گوشہ ء بتول حضرت امام علیہ اسلام کی عظیم قربانی اور واقعہ کربلا پر جذباتی اور دل ہلا دینے والے اشعار سنا کر سب کو رولا دیا –
اسکے بعد سوال وجواب کا سلسلہ شروع ہوا انعام جیتنےوالوں اور حق باھو ٹرسٹ میں بہترین کارگردگی پر صدر روحی بانو ، مہمان خصوصی شاہ بانو میر اور دوسری اہم شخصیات سماجی کارکن قیصرہ عباس ، نائب صدر شمیم خان ، ایڈیٹر اوقارالنساء، فرح میمونہ راجہ ، حلیمہ گوندل ، ساجدہ راج کے ہاتھوں سے انعامات دئیے کئے جن کی تفصیل یوں ہے –
بہترین کمپیرنگ : نینا خان۔
پروگرام تعاون۔ : قیصرہ عباس۔ ، ناصرہ خان ، شبانہ چوہدری
بہترین تقاریر۔ : شمیم خان ، وقارالنساء ، سلطانہ اعوان
بہترین۔نعت : مریم گوندل
بہترین فوٹو گرافری : علی اشفاق۔ ، کو مل مقصود
سوالوں کے درست جواب دینے والے۔ : فرحت عاشق ، میمونہ راجہ ، قیصرہ منصور ، تسلیم امجد ، مہرین ارشد
اس کے بعد مہمان خصوصی محترمہ شاہ بانو میر نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے حق باھو ٹرسٹ کی ٹیم کی بہترین کارکردگی کو سراہاتے ہوئے اتنے اچھے اور کامیاب پروگرام کروانے پر محترمہ روحی بانو کو مبارک باد دی اور کہا کہ میں دعا گو ہو ں کہ اللہ تعالی ان کو ایسے کامیاب پروگرام کروانے کی مذید ہمت اور طاقت دے آمین
انہوں نے رسالہ درمکنعوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اس رسالے میں آپ کو زندگی کے ہر موضوح پر مواد ملے گا انہوں نے بہترین لکھاریوں سے گزارش کی کہ وہ اپنی نگارشات ہمیں دیں ہم انشاءاللہ انہیں رسالے کی زینت بنائیں گئے
انہوں نے * شاہ بانو میر اکیڈمی * کی اہمیت اور افادیت کا ذکر کرتے ہوئے سب کو اس میں شمولیت کی دعوت دی – انہوں نے مزید کہا کہ میرا خواب تھا کہ میں فرانس میں اسکول کھلوں جس میں بچیوں کو اردو اور دین کی تعلیم دی جائے اور اللہ کے فضل اور آپ سب بہنوں کی دعاوں سے بہت جلد اسکول کھولنےوالی ہوں جس میں مجھے آپ کے تعاون کی ضرورت ہے –
اس سلسلے میں جلد ادبی کانفرنس منعقد کرونگی اس کے بعد روحی بانو نے اپنے صدارتی خطاب میں مہمان خصوصی شاہ بانو میر صاحبہ حق باھو کی ٹیم تمام خواتین اور بچیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ
میں اکیلا ہی چلا تھا جانب منزل۔
لوگ ملتے گئے کارواں بنتا گیا
انہوں نے کہا کہ زندگی میں کوئی کام ناممکن نہیں لیکن اس کےساتھ سچی لگن محنت صبرو استقامت اور کامل ایمان شرط ہے – اگر آپ کی نیت اچھی ہے تو اللہ کی رحمت بھی شامل حال ہو جاتی ہے جس کا نتیجہ آپ سب دیکھ رہے ہیں – انہوں نے کہا ہمیں اپنی زندگی میں حضرت امام حسین علیہ اسلام کے کردار کو مشعل راہ بنانا ہوگا جنہوں نے حق اور ایمان کا ساتھ دیتے ہوئے جام شہادت نوش فرما کر اسلام کو زندہ جاوید بنا دیا –
ایمان کی توقیر کہا جاتا ہے
قران کی تفسیر کہا جاتا ہے۔
باطل کے سامنے جو جھک نہ سکی۔
اس ذات کو شبیر کہا جاتا ہے۔
انہوں نے اپنے دعائیہ کلمات میں کہا کہ اے اللہ تو ہمیں شر پسند عناصر سے قررتی آفات سے محفوظ رکھ زلزے سے جو وفات پاگئے ہیں ان کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا کر اور ان کے لواحقین کو صبر جمیل دے اور جو زخمی ہیں ان کو جلد شفاء کاملہ عطا فرما – اے اللہ تو ارض پاک کو محفوظ رکھ انشاء اللہ پاکستان میں امن کا سورج ضرور طلوع ہو گا –
یا باری تعالی تو میری بہنوں کو ڈھیروں خوشیاں عطا فرما ایسی خوشیاں جو دن میں آفتاب کی طرح روشن ہوں جو شام کو جگنووں کی طرح مسکرائیں جو رات کو ستاروں کی طرح جگمگائیں – اے اللہ تو ان کے آشیانوں کو پھولوں کی طرح مہکا دے ان کی زندگی کو جنت کی مثال بنا دے ماضی کی تلخ یادوں کو مٹا دے دکھ درد غم ان کے مقدر میں تو کیا ان کے تصور میں بھی نہ آئے امین ثم امین
یوں یہ خوبصورت اور روحانی محفل شاندار عشائیہ کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی۔