counter easy hit

ہنگو :افغان حدود سے پاکستانی سکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ

Hangu attack

Hangu attack

سکیورٹی فورسز کی بھرپور جوابی کارروائی سے 12 افغان دہشتگرد ہلاک ، متعدد زخمی حالت میں فرار ہونے میں کامیاب
ہنگو (یس اُردو) ہنگو کے علاقے منگورسر میں 50 سے زائد افغان دہشتگردوں نے پاکستانی چیک پوسٹ پر حملہ کر دیا ، پاکستانی سکیورٹٰ فورسز کی جوابی کارروائی سے 12 افغان دہشتگرد ہلاک ہوگئے جبکہ متعدد زخمی حالت میں فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔ اس حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ منگورسر میں 50 سے زائد افغان دہشتگردوں نے منگورسر میں اچانک پاکستانی سکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ کر دیا جس کے جواب میں پاکستانی سکیورٹی فورسز نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے 12 حملہ آوروں کو ہلاک کر دیا جبکہ متعدد زخمی حالت میں فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ، واقعے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے