counter easy hit

لودھراں کا ضمنی الیکشن بھی ن لیگ ہی جیتے گی :حمزہ شہباز

312162_86059976عمران خان نے انقلاب اور نئے پاکستان کا دعویٰ کیا ، جوڈیشل کمیشن نے ثبوت مانگے تو بھاگ گئے :رہنما مسلم لیگ ن کی میڈیا سے گفتگو
لودھراں (یس اُردو) مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ عمران خان نے نئے پاکستان اور انقلاب کا دعوی کیا لیکن جوڈیشل کمیشن میں ثبوت مانگنے پر بھاگ گئے اس لئے بلدیاتی انتخابات کی طرح لودھراں کا ضمنی الیکشن بھی ن لیگ ہی جیتے گی ۔ لودھراں میں صدیق بلوچ کی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ لوڈشیڈنگ کیساتھ دہشت گردی کا بھی خاتمہ کرنا ہے جس کیلئے کوششیں کر رہے ہیں تاہم ہارٹ ایشیا کانفرنس میں بھارت کیساتھ تعلقات کی بہتری کی بات برابری کی سطح پر ہو گی ۔ جہانگیر ترین نے مشرف دور میں کروڑوں کے قرضے معاف کرائے جس کا احتساب لودھراں کی عوام ضمنی الیکشن میں اپنے ووٹ سے کرے گی ۔ اس موقع پر حمزہ شہباز نے بلدیاتی نظام کو مضبوط کرنے کیلئے بڑے پیمانے پر فنڈز جاری کرنے کا بھی اعلان کیا ۔