counter easy hit

ہیملٹن ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ کا پاکستان کو جیت کیلئے 369 رنز کا ہدف

Hamilton Test New Zealand target of 369 runs for Pakistan

Hamilton Test New Zealand target of 369 runs for Pakistan

ہیملٹن: نیوزی لینڈ نے دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان کو جیت کے لئے 269 رنز کا ہدف دیا ہے۔

ہیملٹن کے سیڈن پارک میں کھیلے جا رہے ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ کی جانب سے دیئے گئے 369 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے بغیر کسی وکٹ کے نقصان کے ایک رن بنا لیا ہے جب کہ جیت کے لئے اسے مزید 368 رنز درکار ہیں۔ کھیل کے چوتھے روز نیوزی لینڈ نے اپنی دوسری اننگز 313 رنز 5 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کر دی۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے دوسری اننگز میں روس ٹیلر نے 102 رنز ناٹ آؤٹ جب کہ ٹام لیتھم نے 80 رنز اسکور کئے۔ پاکستان کی جانب سے عمران خان نے 3 جب کہ عامر اور وہاب ریاض نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔نیوزی لینڈ نے اپنی پہلی اننگز میں 271 رنز اسکور کئے تھے جس کے جواب میں پاکستانی ٹیم پہلی اننگز میں 216 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی اور میزبان ٹیم کو پہلی اننگز میں 55 رنز کی سبقت حاصل ہو گئی تھی۔ پاکستان کی جانب سے پہلی اننگز میں سہیل خان نے 4، عمران خان نے 3 اور محمد عامر نے 2 وکٹیں حاصل کی تھیں جب کہ نیوزی لینڈ کی جانب سے پہلی اننگز میں ٹمساؤتھی نے 6 اور نیل ویگنر نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

 

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website