counter easy hit

جنرل (ر) حمید گل کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار، چوہدری منیر احمد وڑائچ

Ch Munir Warraich

Ch Munir Warraich

پیرس (میاں عرفان صدیق) پاکستان مسلم لیگ ق فرانس کے صدرچوہدری منیر احمد وڑائچ بھاگووالیہ نے جنرل (ر) حمید گل کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور ان کے لیے دعائے مغفرت کی۔

جنرل (ر) حمید گل کے صاحبزادے عبداللہ گل اور خاندان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ جنرل (ر) حمیدگل کی خدمات کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔

پاکستان اور خطے کی اسلامی شناخت کی حفاظت میں بڑا بھرپور کردار ادا کیا ہے ۔پاکستان ایک مخلص اور محب وطن رہنما سے محروم ہو گیا۔