counter easy hit

عبدالستار ایدھی کی وفات قومی سانحہ ہے :ھاجی اسلم چوہدری

 hajy Aslam Chaudhry

hajy Aslam Chaudhry

پیرس(نمائندہ خصوصی)عبدالستار ایدھی کی وفات کو ملک و قوم کیلئے ناقابل تلافی نقصان ہے عبدالستار ایدھی کی وفات قومی سانحہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار حاجی اسلم چوہدری صدر عوامی تحریک یورپ نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک درد مند دل رکھنے والے محب وطن،مخلص اور عظیم سماجی رہنما سے محروم ہوگیا جنہوں نے پوری زندگی بلا امتیاز رنگ و نسل انسانیت کی خدمت کی۔ان کی وفات سے ہر پاکستانی کا دل غمگین اور پوری قوم سوگوار ہے۔ہمیں بحیثیت قوم ایدھی کے نقش قدم پر چلتے ہوئے خدمت خلق کو اپنا شعار بناناہوگا حاجی اسلم چوہدری نے عبدالستار ایدھی کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔