counter easy hit

حاجی محمد جاوید عظیمی کی جانب سے اہل وطن کو جشن آزادی پاکستان کی صمیم قلب سے مبارکباد

Haji Jawed Azeemi

Haji Jawed Azeemi

ہالینڈ (پ۔ر) حاجی محمد جاوید عظیمی کی جانب سے اہل وطن کو جشن آزادی پاکستان کی صمیم قلب سے مبارکباد۔

روحانی سلسلہ عظیمیہ کے نیٹ ورک مراقبہ ہال ہالینڈ کے نگران حاجی محمد جاویدعظیمی نے پاکستان کی 69ویں سالگرہ کے پر مسرت موقعہ پر اپنے پاکستانی بہن بھائیوں کو صمیم قلب سے مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے بزرگوں اور آبا و اجداد نے آزادی حاصل کرنے کے لئے اپنی جان مال کی قربانیاں دیں۔

حاجی جاوید عظیمی نے مزید کہا کہ ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے خواب کو عملی جامہ پہنانے کے لئے مسلمانوں نے حضرت قائد اعظم محمد علی جناح کی ولولہ انگیز قیادت میں آزاد وطن کے قیام کے لئے آزادی کی تحریک کا سفر خون کے دریا سے گزر کر مکمل کیا آج کے دن ہم تمام شہید ان وطن کو خیراج تحسین اور سلام عقیدت پیش کرتے ہیں۔

حاجی جاوید عظیمی نے مزید کہا کہ آئیں آج ہم سب عہد کریںجس طرح ہمارے بزرگوں نے آزاد وطن حاصل کرنے کے لئے ہر چیز قربان کردی انہی کے نقش قدم پر چلتے ہوئے وطن عزیز کی آزادی کو برقرار رکھنے اور اس کے دفاع کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریںگے۔

آخر میں دعائیہ کلمات ادا کرتے ہوئے جاوید عظیمی نے کہا کہ اللہ تعالیٰ اپنے فضل و کرم حضور نبی کریم ۖ کے صدقے سے ہمارے وطن عزیز پاکستان کو سلامت رکھے اور پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے راستے میں حائل روکاوٹوں کے دور فرما دیں،اور امن کا بول بالا ہو۔آمین ثمہ آمین