counter easy hit

جولائی 5 سن 1977 کا سیاہ ترین دن  جب طالع آزمائوں نے جمہوریت کا گلا گھونٹ کر بد ترین آمریت مسلط کردی، حاجی ملک محمد شفیق

جولائی 5 سن 1977 کا سیاہ ترین دن  جب طالع آزمائوں نے جمہوریت کا گلا گھونٹ کر بد ترین آمریت مسلط کردی، حاجی ملک محمد شفیق

لالہ موسیٰ/راولپنڈی(ایس ایم حسنین) پاکستان پیپلز پارٹی لالہ موسیٰ کے صدر حاجی ملک محمد شفیق نے  جولائی 5 سن 1977 کے مارشل لا کو سیاہ ترین دن قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ اس دن طالع آزمائوں نے عوامی جمہوریت کاگلا گھونٹ دیااوربد ترین آمریت مسلط کی جس نے ملک کوگہرے اندھیروں میں دھکیل دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ شہید بھٹو کے مجرم تاریخ کی عدالت میں ایک ایک کر کے سب مجرموں کے کٹہرے میں کھڑے ہوچکے ہیں اور بلاشبہ اس ملک کا ہر ذی شعور اس عدالتی قتل اور مارشل لا کو پاکستانی تاریخ کا بد ترین اقدام قرار دیتے ہوئے شقی القلب آمر کو برے الفاظ میں یاد کرتا ہے۔

شاعروں ادیبوں، تاجروں، قانون دانوں، صحافیوں اوردانشوروں سے لے کر یہاں تک کہ شہید بھٹو کے بد ترین مخالفین نے بھی 77م کے مارشل لائ کی مذمت کی اور شہید بھٹو پر ہونے والے ظلم و جبر کو مذموم قرار دیا۔بد ترین مارشل لا کے باوجود شہید بھٹو کے جیالوں نے اپنی جانوں کی پرواہ نہ کرتے ہوئے آمریت کیخلاف علم بغاوت بلند کیے رکھا ۔

جولائی5 سن 1977کےمارشل لا کے نفاذ کے بعد جو کچھ ہوا وہ تاریخ کا سیاہ باب ہے۔ شہید بھٹو کو آمر نے عدالتوں کے ذریعے تختہ دار تک پہنچایا بھٹو شہید کا عدالتی قتل کیا گیا مگر ان تمام مظالم نے بھٹو شہید کومارنے کے بجائے ان کی ذات کے گرد عقیدت کا ایسا  ہالہ تخلیق کر دیا  کہ دنیا اس کی معترف ہے۔ ۔بھٹو شہید پارلیمانی جمہوری نظام اور ووٹ کی طاقت کے ذریعے اقتدار کی چوٹی تک پہنچے لیکن یہ بھٹو شہید اور پاکستان کی بدقسمتی ہے کہ آمر پارلیمانی جمہوریت اور ووٹ کے تقدس پر یقین نہیں رکھتے تھے اور جب بھی موقع ملا انہوں نے جمہوری حکومتیں جو صرف ایک ووٹ کی پرچی پر اور عوام کی خواہشات و جذبات پر کھڑی ہوتی ہیں انہوں نے اس پر شب خون مار کر اس پر قبضہ کرلیا۔  ۔

HAJI MALIK MUHAMMAD SHAFIQ, PRESIDENT, PPP, LALAMUSA, CONDEMNED, 5 JULY 1977, MARSHAL LAW, EFFORT, BY, ZIA UL HAQ

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website