counter easy hit

حاجی جاوید عظیمی کی بھابی یاسمین اقبال کراچی میں انتقال کر گئیں

Haji Jawed Azeemi

Haji Jawed Azeemi

ہالینڈ (پ۔ر) حاجی محمد جاوید عظیمی کی بھابی یاسمین اقبال حرکت قلب بند ہو جانے کے باعث کراچی میں انتقال کر گئیں۔ تفصیلات کے مطابق حاجی محمد اقبال خان بیگ کی اہلیہ انجم جاویدعظیمی کی بھابی یاسمین اقبال دل کے عارضہ میں مبتلا تھیں کچھ عرصہ ہسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد آج کراچی پاکستان میں رضائے الہی سے انتقال کر گئیں۔

مرحومہ کی نماز جنازہ کل بعد نماز ظہر ادا کرنے کے بعد عزیز آباد کے قبرستان میں سپرد خاک کیا جائے گا۔

حاجی جاوید عظیمی اور انجم جاوید عظیمی نے پاکستانی کمیونٹی سے مرحومہ کی مغفرت اور بخشش کے لئے دعا کی استدعا کی ہے۔