counter easy hit

ترکی میں عوام نے جمہوریت بچائی پاکستان کی حکومت گرانے نکلیں گے:حاجی اسلم چوہدری

Haji Aslam Chaudhry

Haji Aslam Chaudhry

پیرس(نمائندہ خصوصی)دہشت گردی کو بطور نظریہ کچلنے کی ضرورت ہے ، یہ فریضہ ریاست تو انجام دے سکتی ہے فوج یا کو ئی ادارہ تنہا نہیں۔ الیکشن عمل میں شفافیت کیلئے سرمایہ داروں، مسلح جتھوں اور کرپٹ سیاستدانوں کا گٹھ جوڑ توڑنا پڑے گا۔ حکمران خود سہولت کار ہیں یا خوفزدہ کہ گرفتار ملزم چھوڑ دئیے جاتے ہیں۔ ڈر ہے فوج بھی آپریشن سے دلبرداشتہ نہ ہو جائے۔ ان خیالات کا اظہار حاجی اسلم چوہدری صدر پاکستان عوامی تحریک یورپ نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ ماڈل ٹاؤن کے شہداء اور ورثاء کو سلام کہ بطور دیت ایک کروڑ روپے اور سعودیہ میں رہائش و نوکری کی فی کس حکومتی پیشکش کو لات مار دی۔ صلح اور معافی کیلئے طاہر القادری کے پاس آنے والا حکومتی وفد رانا ثناء اللہ کی سطح سے اوپر کی بات تھی، لاعلم رکھا گیا ہو گا۔ عوامی تحریک کی 31 جولائی کی اے پی سی میں20 سے 22 سیاسی جماعتیں شرکت کریں گی جس میں حکومت کے خلاف آئندہ کا لائحہ عمل دیں گے۔ اب پاکستان عوامی تحریک سیاسی میدان کسی کے لئے خالی نہیں چھوڑے گی، ہم صاف ستھری اور تعمیری سیاست کو فروغ دیں گے