counter easy hit

کرپشن وطن عزیز کا سب سے بڑا مسئلہ ہے ، حاجی اسلم چوہدری

Haji Aslam Chaudhry

Haji Aslam Chaudhry

پیرس(نمائندہ خصوصی) وطن عزیز کا سب سے بڑا مسئلہ کرپشن ہے جو ملکی ترقی میں رکاوٹ ہے۔ وطن عزیز کو بے روزگاری، مہنگائی اور بدامنی کے سمندر میں دھکیلنے والے کرپٹ اور نااہل حکمران قومی مجرم ہیں۔ دنیا کا کوئی بھی مذہب یا مہذب معاشرہ کرپشن کی اجازت نہیں دیتا۔ ان خیالات کا اظہار حاجی اسلم چوہدری صدر عوامی تحریک یورپ نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ دیانتدار اور اہل قیادت ہی بلاتفریق احتساب کر کے خوشحال اور ترقی یافتہ پاکستان بنا سکتی ہے۔ پاکستان عوامی تحریک پاکستان میں اسلام کے اصولوں کے عین مطابق آئین اور قانون کی بالادستی کی جدوجہد میں مصروف ہے