counter easy hit

عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں مظالم کا نوٹس لے ،حاجی ابرار اعوان

 Haji Abrar Awan

Haji Abrar Awan

پیرس(نمائندہ خصوصی)موجودہ گھمبیرصورتحال میں مقبوضہ کشمیرکے عوام کے ساتھ بھرپوریکجہتی کے لیے مشترکہ حکمت عملی اختیارکرکے بھارتی مظالم کی سختی سے مذمت کریں۔ ان خیالات کا اظہار حاجی ابرار اعوان رہنما تحریک انصاف فرانس نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ آزادکشمیرکی حکومت اور سیاسی جما عتوں کے قائدین کو چا ہئے کہ تمام سیاسی اورذاتی اختلافات کو بالا ئے طاق رکھ کرمقبوضہ کشمیرکی صورتحال پر ایک مشترکہ حکمت عملی اختیارکریں آج مقبوضہ کشمیرکے عوام کے زخمیوں پر مرہم رکھنے کا وقت ہے۔بھارتی مظالم کے خلاف یوم سیاہ سے ثابت ہو گیا کہ مقبوضہ کشمیر کے بھائی تنہا نہیں، وادی میں جنگ کی صورتحال ہے۔ کھلے عام جنگی جرائم ہورہے ہیں اور بھارتی فوجی ان جرائم کے مرتکب ہورہے ہیں۔عالمی برادری موجودہ صورتحال کا نوٹس لے