counter easy hit

تحریک انصاف عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے :حاجی ابرار اعوان

Haji Abrar Awan

Haji Abrar Awan

پیرس(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے۔ملک کو مسائل اور مشکلات سے نکالنا تحریک انصاف کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ ان خیالات کا اظہار حاجی ابرار اعوان رہنما تحریک انصاف فرانس نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ عوام کی خدمت کی دعویدار حکومت عوامی مسائل سے نا آشنا ہے۔ حکومت نت نئے ٹیکس لگا کر عوام کا استحصال کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان قوم کو مشکلات سے باہر نکالنے کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ قوم کو مسائل سے باہر نکالنا ہی پی ٹی آئی کا وڑن اور منشور ہے۔ پی ٹی آئی ملک میں مثبت تبدیلی لائے گی