counter easy hit

حفیظ اللہ نیازی نے دنگ کر ڈالنے والے حقائق سے پردہ اٹھا دیا

Hafizullah Niazi hid the staggering facts

اسلام آباد (ویب ڈیسک ) تجزیہ کار حفیظ اللہ نیازی نے کہا کہ نیلامی میں کوئی جائیداد نہ لی جائے کیونکہ ماضی میں جن لوگوں نے ایسی جائیدادیں لیں ، ان کے پیسے بھی پھنس گئے اور جائیدادیں بھی واپس کرنا پڑیں ۔نجی ٹی وی کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“میں گفتگو کرتے ہوئے حفیظ اللہ نیازی نے کہا کہ نیلامی میں کوئی جائیداد نہ لی جائے کیونکہ ماضی میں جن لوگوں نے ایسی جائیدادیں لیں ، ان کے پیسے بھی پھنس گئے اور جائیدادیں بھی واپس کرنا پڑیں۔انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار جیسے شخص کے لئے بیس چالیس ملین ڈالر کمانا مشکل نہیں ہوتا ۔ ان کا کہناتھا اس وقت ملک کے اندر جیل بنادی گئی ہے ، جب سے یہ ملک آزاد ہواہے ، ہر پندرہ سال بعد ہم کو ایک نیا ماڈل دیا جاتاہے اورنیا پاکستان دیا جاتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مصطفی کھراور نواز شریف کا گھربھی ضبط کیا گیا تھا ، قوم کے ساتھ یہ دھاندلی اور مذاق کرنابند کیا جائے ۔تفصیلات کے مطابق سینئیر تجزیہ کار حفیظ اللہ نیازی نے نیالامی میں بکنے والی جائیدادیں کریدنے والوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیلامی میں کوئی جائیداد نہ لی جائے کیونکہ ماضی میں جن لوگوں نے ایسی جائیدادیں لیں بعد میں ان کے پیسے بھی پھنس گئے اور انہیں جائیدادیں بھی واپس کرنا پڑیں تھیں۔ حفیظ اللہ نیازی نے کہا ہے کہ اسحاق ڈار جیسے شخص کے لئے بیس چالیس ملین ڈالر کمانا مشکل نہیں ہوتا۔انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت ملک کے اندر جیل بنا دی گئی ہے، جب سے یہ ملک آزاد ہوا ہے ہر پندرہ سال بعد ہمیں ایک نیا ماڈل اور نیا پاکستان دیا جاتا ہے۔ حفیظ اللہ نیازی نے کہا کہ مصطفی کھراور نواز شریف کا گھربھی ضبط کیا گیا تھا ، قوم کے ساتھ یہ دھاندلی اور مذاق کرنا بند کیا جائے۔خیال رہے کہ مشکلات میں گھرے شریف خاندان کو ایک اور زبردست جھٹکا اُس وقت لگا جب سابق وزیراعظم نواز شریف کے کزن کی جائیداد کو نیلام کرنے کا حکم دے دیا گیا۔دوسری جانب ضلعی انتظامیہ نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈارکا سر بہمر بنگلہ نیلام کرنے کی تیاریاں شروع کر دیں۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ گلبرک تھری میں واقع بنگلے کی قیمت 13 سے 15 کروڑ روپے لگائی گئی۔جب کہ اسحاق ڈارکے بینک اکاؤنٹ سے 50 کروڑ کی رقم ضلعی انتظامیہ کے بینک اکاؤنٹ میں منتقل کی جا چکی ہے۔ پنجاب حکومت نے سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کے بینک اکاؤنٹس منجمد کر دیے تھے ،اسحاق ڈار کے اکاؤنٹس میں تقریباً50کروڑ رقم موجود تھی۔خیال رہے کہ پنجاب حکومت کے احکامات پر ضلعی انتظامیہ نے مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا گھر ضبط کرلیا تھا اور بینک اکاؤنٹس منجمد کردیے تھے ۔ بتایا گیا کہ حکم امتناعی ختم ہونے پران کا بنگلہ بھی تحویل میں لے لیا گیا تھا ۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website