counter easy hit

مریم اور بلاول کے ہاتھوں مولانا فضل الرحمان کی جیب کٹ گئی ، مولانا کا مریم اور بلاول کے بزرگوں سے رابطہ

اسلام آباد(ایس ایم حسنین)پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے پی ڈی ایم کے فیصلوں پر اپنی ڈھیلی ہوتی ہوئی گرفت کو مزید مضبوط کرنے کیلئے پاکستان مسلم لیگ(ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی کے قائدین میاں محمد نواز شریف اور آصف علی زرداری سے منگل کو فون پر رابطے کیے اور ان سے ملک کی سیاسی صورتحال کے حوالے سے اپوزیشن کی سرگرمیوں پر تبادلہ خیال کیا۔ ذرائع کے مطابق ٹیلی فونک رابطے کے دوران اپوزیشن کی سرگرمیوں کو زیادہ موثر انداز سے ملک بھر میں حکومت کی ناکامیوں کو بےنقاب کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔
مولانا فضل الرحمان سے پہلے میاں نواز شریف نے رابطہ کیا اور اہم پیغام پہنچایا۔ اس کے بعد مولانا فضل الرحمان نے سابق صدر آصف علی زردری سے ٹیلفونک رابطہ کیا۔

ٹیلفونک رابطے میں دونوں رہنماؤں نے ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر 4 فروری کو ہونے والے پی ڈی ایم میں شریک جماعتوں کے سربراہی اجلاس سے قبل حکومت مخالف تحریک میں تیزی لانے پر اتفاق کیا گیا۔
دریں اثنا جمعیت علماء اسلام ف کے ناراض رکن حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ مریم نواز اور بلاول بھٹو زرداری کے ہاتھوں مولانا فضل الرحمان کی جیب کٹ گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مریم صفدر نے پی ڈی ایم کے فیصلوں پرمفادات کی آری چلا کر آر پار کردیا ، مریم نے سینیٹ انتخابات کا فیصلہ کرکے پی ڈی ایم کے فیصلوں کی نفی کردی ، بلاول بھٹو زرداری کے بعد مریم نواز کی بھی واپسی مولانا فضل الرحمان کے لیے پیغام ہے ، ن لیگ نے بھی مولانا فضل الرحمان پر عدم اعتماد کا اظہار کردیا ، مولانا فضل الرحمان کی جیب میں بھی کچھ اپنوں کے استعفے تھے۔

HAFIZ HUSSAIN AHMED, SAYS, MOLANA FAZAL UR RAHMAN, BEING, CHEATED, BY, BILAWAL, AND, MARYAM

دوسری طرف جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے رہنماوں نے مولانا فضل الرحمان کو نوٹس بھیجنے پر غور شروع کردیا ، مولانا محمد شیرانی نے کہا ہے کہ ہم جمعیت کے ارکان ہیں اور رہیں گے ، مولانا فضل الرحمان کو نوٹس بھیجنے کا سوچ رہے ہیں ، پی ڈی ایم کو ہم سے نہیں اپنے آپ سے نقصان پہنچے گا۔

کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پارٹی میں رکنیت سازی کے حوالے سے کسی دستور کو اپنایا نہیں گیا ، الیکشن کمیشن نے دستور کا خیال رکھا نہ ہی جماعت کا نام دیکھا ، کسی کی خواہش پر جمعیت علمائے پاکستان کے نام کو تبدیل کیا ، الیکشن کمیشن نے ہربار خلاف ورزی کی اور جمعیت کے نام تبدیل ہوتے رہے ، الیکشن کمیشن ہماری غلط فہمی کا ازالہ کرے۔ مریم اور بلاول کے ہاتھوں مولانا فضل الرحمان کی جیب کٹ گئی ، حافظ حسین احمد جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے رہنما نے کہا کہ ہم جمعیت کے ارکان ہیں اور رہیں گے ، ہماری جماعت کا نام جمعیت علما ئے اسلام پاکستان ہے ، پارٹی جمعیت علمائےاسلام پاکستان کے نام سے رجسٹرڈ تھی ، لیکن 2008 میں جمعیت کی جو رجسٹریشن کی گئی اس میں ف لگا دیا گیا ، 2013 میں مولانا فضل الرحمان نے کہا یہی اصل جماعت ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website