counter easy hit

وزیر اعظم کیلئے کشمیر نہیں ، مودی کی دوستی اہم ہے ،حافظ عبدالرزاق صادق

Hafiz Abdul Sadiq

Hafiz Abdul Sadiq

سپین(بیورو چیف)آزاد کشمیر کے 21جولائی کو ہونے والے عام انتخابات میں ا یل اے 30سے پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار چوہدری امیر حیدر سمیت پیپلز پارٹی کے تمام امیدوار بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے۔ ضلع سرگودہا میں کشمیری بھائی پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار چوہدری امیر حیدر کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرا کر مودی کے یاروں کے تابوت میں آخری کیل ٹھونک دیں گے۔ ان خیالات کا اظہار حافظ عبدالرزاق صادق کو آرڈینیٹر پیپلز پارٹی سپین نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ وزیراعظم میاں نواز شریف کے لیے کشمیر نہیں بلکہ مودی کی دوستی زیادہ اہم ہے جو ن لیگی ٹولہ کی مکمل تباہی کا باعث بنے گی