counter easy hit

پاناما لیکس پر سوموٹو کیوں نہیں لیا جا رہا :حافظ عبد الرزاق ساجد

Hafiz Abdul Razaq

Hafiz Abdul Razaq

سپین (بیورو چیف)پاناما لیکس پر سوموٹو کیوں نہیں لیا جا رہا ،ملک میں اربوں روپے کی کرپشن ہو رہی ہے،نیب بھی حکومت کے سامنے بھیگی بلی بنا ہوا ہے۔ان خیالات کا اظہار حافظ عبد الرزاق ساجد کو آرڈینیٹر پاکستان پیپلز پارٹی سپین نے یس اُردو سے کیا، امہوں نے کہا کہ اقوام عالم میں بے نظیر بھٹو شہید نے پاکستان کی پہچان بنائی۔جو لوگ کہتے تھے کہ پنجاب میں پیپلز پارٹی کا وجود ختم ہو چکا ہے ،یہ ان کی بھول ہے۔پیپلز پارٹی پنجاب میں پہلے سے زیادہ مضبوط جماعت بن کر ابھرے گی۔ بے نظیر بھٹو آج بھی عوام کے دلوں میں زندہ ہیں آج بھی ان کے بتائے ہوئے راستے پر چل کر پاکستان کا مستقبل روشن ہو سکتا ہے