counter easy hit

گوادر ائیر پورٹ کی تعمیر کا آغاز مارچ میں ہو گا

Gwadar airport

Gwadar airport

گوادر……پاکستان کے سب سے بڑے گوادر ائیر پورٹ کی تعمیر کا آغاز مارچ میں ہو گا، دیوہیکل بوئنگ 380 جہاز بھی گوادر ائیرپورٹ آسکے گا۔
یہ بات ڈی جی گوادر ڈولپمنٹ اتھارٹی ڈاکٹر سجاد بلوچ نے جیو نیوز سے گفت گو میں کہی،ا نہوں نے بتایا کہ یہ جدید ترین ایرپورٹ 4800 ایکڑ کے بڑے رقبے پر بنایا جا رہا ہے، منصوبے پر ابتدائی طور پر تقریبا 22 ارب روپے لاگت آئے گی۔ڈی جی، گوادر ڈولپمنٹ اتھارٹی کے مطابق ایرپورٹ پر بڑے جہازوں کے اترنے کی بھی گنجائش رکھی جا رہی ہے۔ ڈاکٹر سجاد کے مطابق اکنامک کوریڈور اور چین کی مالی امداد سے منصوبہ تین سال میں مکمل ہو جائے گا۔