counter easy hit

گلزار مدینہ روڈ پر واقع لیڈیزاینڈ چلڈرن پارک کو تالے لگا کر بند کر دیا

Gulzar closed l

Gulzar closed l

گجرات(انور شیخ سے ) سکیورٹی خدشات کے پیش نظر پولیس نے گلزار مدینہ روڈ پر واقع لیڈیزاینڈ چلڈرن پارک کو تالے لگا کر بند کر دیا ۔تفصیل کے مطابق گزشتہ روز ڈی پی او گجرات رائے ضمیر الحق کی خصوصی ہدایت پر تھانہ بی ڈوثرن کے انچارج افتخار احمد تاڑر نے پولیس کے ہمراہ ناقص سکیورٹی کی بنا پر لیڈیز اینڈ چلدرن پارک کو تالے لگاکر بند کر دیا گیا ہے،اور پارک انتطامیہ کو وارننگ دی گئی ہے کہ جب تک پارک کے چاروں طراف خاردار تار لگا کر اس کو سیف نہ کیا گیا اس وقت تک پارک کو عوام کے لیے نہ کھولا جائے جس پر پارک انتطامیہ نے ضلعی انتطامیہ سے پارک کی سکیورٹی کے حوالہ سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا ہے