counter easy hit

ہزارہ ایکسپریس میں کراچی سے صادق آباد جانے والی ۴۰ سالا عورت گلشن بی بی کو دل کا دورہ پڑنے سے انکا ہزارہ ایکسپریس میں انتقال ہو گیا

Gulshan Bibi

Gulshan Bibi

ٹنڈوآدم۔(احسان غوری)۔کراچی سے پنجاب جانے والی ہزارہ ایکسپریس میں کراچی سے صادق آباد جانے والی ۴۰ سالا عورت گلشن بی بی کو دل کا دورہ پڑنے سے انکا ہزارہ ایکسپریس میں انتقال ہو گیا دل کے دورے سے جاں بحق عورت کی نعش ٹنڈوآدم ریلوے اسٹیشن پر اتارلی گئی ضروری کاروائی کے بعد نعش ورثہ کے حوالے کی گئی دوسری جانب جاں بحق ہونے والی عورت کے شوہر کی جانب سے ریلوے ٹنڈوآدم کی انتظامیہ سے نعش صادق آباد پنہچوانے میں مدد کے لئے کہا تو ریلوے انتظامیہ نے مرنے والی عورت کے لواحقین سے کوئی تعاون نہیں کیا جسکے بعد ریلوے اسٹیشن پر واقع ٹیکسی اسٹینڈ کے ٹیکسی ڈرائیوروں نے چندہ کرنے کے بعد ۳۰۰۰۰ روپئے جمع کرکے جاں بحق عورت کے لواحقین کو دئے اس موقعے پر ریلوے اسٹیشن ٹنڈوآدم پر شہریوں کی اور مسافروں کی بڑی تعداد جمع ہو گئی تھی ورثہ نعش ایمبولینس کے ذریعے صادق آباد لیکر روانہ ہو گئے