کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے گجرات سے کالعدم تنظیم کے ایک دہشت گرد کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق گرفتار دہشت گرد کے قبضے سے دھماکا خیز مواد اور ڈیٹونیٹرز برآمد ہوئے ہیں۔
دہشت گرد کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔








