counter easy hit

گوجرانوالہ :شوہروں سے خرچہ نہ ملنے پر خواتین معاشی بدحالی کا شکار

Gujranwala's economic

Gujranwala’s economic

43 عدالتوں نے تین ہزار خواتین کے دعووں پر سابق شوہروں کو بیوی بچوں کے ماہانہ اخراجات دینے کا حکم دے رکھا ہے
گوجرانوالہ (یس اُردو) گوجرانوالہ ضلع کی فیملی کورٹس میں خواتین اور ان کے کمسن بچوں کی جانب سے شوہروں سے ماہانہ خرچہ دلوانے کے مقدمات میں پیش رفت نہ ہونے کی وجہ سے خواتین معاشی بد حالی کا شکار ہیں ، گوجرانوالہ ضلع کی 43 فیملی عدالتوں نے 3 ہزار کے قریب خواتین کے دعووں پر سابق شوہروں کو بیوی بچوں کا ماہانہ خرچہ دینے کے احکامات جاری کر رکھے ہیں تاہم خواتین کوعدالتوں کے چکر لگانے کے باوجود خرچہ نہیں ملا ۔ خواتین اپنے بچوں کے ساتھ صبح سویرے عدالتوں کے باہر درخواستوں کی پیروی کے لئے پہنچ جاتی ہیں لیکن سارا دن انتظار کے باوجود بھی انہیں آئندہ تاریخ پیشی کے علاوہ کچھ نہیں ملتا ۔ انصاف کی دہلیز پر فراہمی کا نعرہ تو لگایا جاتا ہے لیکن عدالتوں سے انصاف نہ ملنے کی شکایات میں مسلسل اضافہ جوڈیشل سسٹم کے لئے سوالیہ نشان ہے