گوجرانوالہ میں ٹرک اور وین کے تصادم میں تین افراد جاںبحق اور دو زخمی ہوگئے ،جاں بحق افراد میں تین سالہ بچی اور خاتون بھی شامل ہے۔

Gujranwala truck hit the van, 3 people killed, 2 injured
علاقہ کامونکی میں ٹول پلازہ کے قریب ٹرک اوروین میں تصادم ہوا ۔ حادثے میں سوار تین افراد موقع پر ہی جاںبحق جبکہ دو افراد شدید زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو فوری طبی امداد کیلیے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔








