counter easy hit

گوجرانوالا : سیشن کورٹ میں شدید فائرنگ، ایک شخص جاں بحق

Gujranwala

Gujranwala

گوجرانوالہ (یس ڈیسک) سیشن کورٹ میں شدید فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سیشن کورٹ میں معمول کے مطابق مقدمات کی سماعت جاری تھی کہ اسی دورن اچانک مسلح افراد نے فائرنگ شروع کر دی جس کی زد میں آکر ایک شخص جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔

سائلین نے احاطہ عدالت میں میزوں کے نیچے اور کمروں میں چھپ کر جان بچائی ، ملزم فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزموں کی تلاش شروع کر دی ہے۔