counter easy hit

گوجرانوالہ: ڈاکوؤں نے اہلخانہ کو یرغمال بنا لیا، پولیس سے فائرنگ کا تبادلہ جاری

Gujranwala robbers took hostage the families,

Gujranwala robbers took hostage the families,

گوجرانوالہ کے تھانہ کھیالی کے علاقہ فیصل کالونی میں چار ڈاکو ایک مکان میں گھس گئے۔ پولیس نے مکان کو گھیرے میں لے لیا۔ پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے اور پولیس لائن سے مزید نفری بھی طلب کر لی گئی ہے۔گوجرانوالہ: (یس اُردو) گوجرانوالہ کی فیصل کالونی کے ایک گھر میں ڈکیتی کی واردات کیلئے چار ڈاکو داخل ہوئے تو تھوڑی ہی دیر بعد پولیس کو بھی اس واقعے کی اطلاع مل گئی، اور وہ موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس نے گھر کے باہر پہنچتے ہی علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے جبکہ ڈاکوؤں نے اہل خانہ کو یرغمال بنا لیا ہے۔ اہل خانہ 5 روز پہلے ہی اس گھر میں شفٹ ہوئے تھے۔ اس وقت پولیس اور ڈاکوؤں میں فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے اور پولیس کی جانب سے آنسو گیس کے شیل بھی فائر کئے جا رہے ہیں۔ پولیس نے ارد گرد کے مکان خالی کرا لئے ہیں اور قریبی عمارتوں پر پوزیشنیں سنبھال لی ہیں۔