counter easy hit

گوجرانوالہ: پپلی والا کے قریب پولیس کانسٹیبل پر فائرنگ

Gujranwala police shot berry

Gujranwala police shot berry

گوجرانوالہ…..گوجرانوالہ کے علاقے پپلی والا کے قریب نامعلوم افراد نے پولیس کانسٹیبل پر فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق پولیس کانسٹیبل اعجاز انسداد پولیو مہم کے دوران ڈیوٹی دینے کے لیے اپنے گھر سے پیپلز کالونی جارہا تھا کہ نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے علاقہ پپلی والا پل کے قریب اسے فائرنگ کا نشانہ بنایا۔زخمی کانسٹیبل کو طبی امداد کے لئے ڈی ایچ کیو منتقل کر دیا گیا ڈاکٹر کے مطابق اعجاز کو تین گولیاں لگیں جو نکال لی گئیں جبکہ اب اس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔