counter easy hit

گوجرانوالہ :پتنگ کی ڈور پھرنے سے پانچ سالہ بچے کی گردن کٹ گئی

Gujranwala: Kite

Gujranwala: Kite

گرجاکھ میں غلام محمد والد کے ساتھ سائیکل پر جا رہا تھا ، پتنگ کی ڈور گردن پر پھر گئی ، طبی امداد کیلئے سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا
گوجرانوالہ (یس اُردو) کٹی پتنگ کی ڈور گلے میں پھرنے سے پانچ سالہ بچہ غلام محمد زخمی بچہ کو طبی امداد کے لیے سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ گرجاکھ کے علاقہ میں پانچ سالہ بچہ غلام محمد اپنے والد کے ہمراہ سائیکل پر جا رہا تھا کہ کٹی پتنگ کی ڈور گلے میں پھرنے سے بچہ شدید زخمی ہو گیا جسے فوری طبی امداد کے لیے سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا ، جہاں پر ڈاکٹرز نے اسے طبی امداد فراہم کی جبکہ تھانہ گرجاکھ پولیس نے میڈیا کو کوریج سے روک دیا ۔ پابندی کے باوجود پتنگ بازی کے باعث بچہ گلے میں ڈور پھرنے سے زخمی ہو گیا