counter easy hit

گوجرانوالہ :نوکری سے برخاست ، کنٹریکٹ میں عدم توسیع پرگیپکو ملازمین کا احتجاج

2015 میں اسسٹنٹ لائن مین کی 773 نشستوں پر خلاف ضابطہ بھرتیاں کی گئیں ، چھان بین کے بعد ملازمین کو برطرف کر دیا گیا ، پولیس نے درجنوں مظاہرین کو گرفتار کر لیا

Gujranwala dismissed from his job, protest GEPCO contract employees on non-proliferation

Gujranwala dismissed from his job, protest GEPCO contract employees on non-proliferation

گوجرانوالہ:  نوکری سے برخاست ہونے اور کنٹریکٹ میں توسیع نہ کرنے پر گیپکو ہیڈ کوارٹر کے باہر احتجاج کرنے والے اسسٹنٹ لائن مینوں پر پولیس کا دھاوا ، درجنوں مظاہرین کو گرفتار کرکے تھانہ لے گئی ۔ گیپکو نے دسمبر 2015ء میں گیپکو اسسٹنٹ لائن مینوں کی 773 خالی سیٹوں پر بھرتی کا عمل مکمل کیا گیا تھا

جس میں قواعد و ضوابط کے برعکس بھرتیاں کرنے کی شکایات موصول ہوئیں اور ابتدائی مرحلہ میں بھرتی کے اس عمل پر ڈی جی آڈٹ نے ایک تحقیقاتی رپورٹ جاری کی اور اُس میں قواعد و ضوابط کی خلاف ورزیوں کی نشاندہی کی گئی جس پر بعد ازاں منسٹری کی تحقیقاتی ٹیم نے بھی بھرتی کے اس عمل کی باریک بینی سے چھان بین کی ۔ دونوں تحقیقاتی رپورٹ میں اسسٹنٹ لائن مینوں کی بھرتی کے عمل میں قواعد و ضوابط کی بے ضابطگیاں ثابت ہوئیں جبکہ مسیحی کوٹہ کی خالی سیٹوں پر بھی قواعد و ضوابط سے ہٹ کر مسلمان امیدواروں کو بھرتی کیا گیا تھا

جس پر گیپکو حکام نے 51 اے ایل ایم کو نوکری سے برخاست کردیا گیا تھا اور باقی ملازمین کے کنٹریکٹ میں توسیع کا عمل روک کر تحقیقات کا حکم دے دیا ، جس کے خلاف متاثرہ ملازمین نے گیپکو ہیڈ کوارٹر کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا اورجی ٹی روڈ پردھرنا دے دیا جس پر تھانہ ماڈل ٹاؤن پولیس نے مظاہرین پر دھاوا بول دیا اور تشدد کانشانہ بناتے ہوئے گرفتار کرکے لے گئی ۔ دھرنے کے مظاہرین پولیس کا تشدد دیکھ کر فرار ہوگئے ۔ واضح رہے کہ نوکری سے نکالے جانے کے خلاف متاثرہ ملازمین نے ایک ہفتے میں تین دفعہ احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website