counter easy hit

گوجرانوالہ :دل کے ارماں آنسوئوں میں بہہ گئے ، بارات راستے میں لٹ گئی

Gujranwala: arman heart tears were flowing in, Lost i

Gujranwala: arman heart tears were flowing in, Lost i

واقعہ تھانہ اروپ کے علاقے میں پیش آیا ، دلہے اور باراتیوں کا ملزموں کی گرفتاری تک بارات لے جانے سے انکار
گوجرانوالہ(یس اُردو) ڈاکوؤں نے علی پور چوک کے قریب دن دیہاڑے بارات لوٹ لی ۔
، باراتیوں کا پولیس کے خلاف شدید احتجاج، دلہے کا ملزمان کی گرفتاری تک بارات لے کر جانے سے انکار ۔ یہ واقع تھانہ اروپ کے علاقہ عالم چوک میں پیش آیا جہاں دن دیہاڑے شریف شہید کالونی سے آنے والی بارات کی خواتین اور مردوں سے ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر لاکھوں کی نقدی اور طلائی زیورات لوٹ لوٹ لیے ۔دلہا محمد زاہد کا کہنا تھا کہ جب ڈاکو لوٹ رہے تھے تو پولیس کی گاڑی بھی پاس کھڑی تھی جنہیں بار بار کہا کہ ہماری مدد کرو لیکن انہوں نے کہا کہ گاڑی کا ڈرائیور ہی موجود نہیں ہے ۔