counter easy hit

گجرات :مکان نام نہ کرنے پر بیوی نے پٹرول چھڑک کر شوہر کو آگ لگا دی

Gujarat wife to place

Gujarat wife to place

ذیشان کی شادی دو ماہ قبل کنول سے ہوئی ، مکان نام نہ کرنے پر جھگڑا ہوا ، منانے سسرال گیا تو بیوی نے بھائی کے ساتھ مل کر آگ لگا دی ، حالت نازک
گجرات (یس اُردو) گجرات میں مکان نام نہ کرنے پر بیوی نے پٹرول چھڑک کر شوہر کو آگ لگا دی ، متاثرہ شخص ذیشان کو عزیز بھٹی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ محلہ رنگپورہ کے رہائشی 30 سالہ ذیشان کی شادی دو ماہ قبل شاہدولہ روڈ کی رہائشی کنول سے ہوئی ۔ مکان نام نہ کرنے پر کنول روٹھ کر میکے چلی گئی جسے منانے کے لئے ذیشان سسرال گیا تو جھگڑا ہوگیا اور کنول نے اپنے بھائی احمد رضا کیساتھ ملکر پٹرول چھڑک کر خاوند ذیشان کو آگ لگا دی جسے تشویشناک حالت میں عزیز بھٹی شہید ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں اُس کی حالت نازک بتائی جاتی ہے ۔ دوسری جانب ورثاء علاج اور کارروائی نہ ہونے پر سراپا احتجاج ہیں ۔