counter easy hit

ضلعی انتطامیہ گجرات نے گراں فروشوں کے کاروائی تیز کردی ،

Gujarat district

Gujarat district

گجرات(انور شیخ سے )ضلعی انتطامیہ گجرات نے گراں فروشوں کے کاروائی تیز کردی ، گران فروشوں کی ڈوریں لگ گئیں ،تفصیل کے مطابق وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر ڈی سی او گجرات لیاقت چٹھہ کی نگرانی میں اسپیشل پرائس مجسٹریٹوں نے گجرات اور گرد ونواح میں گراں فروشوں کے خلاف اپریشن تیز کر دیا ہے ضلعی انتظامیہ کے آفسران روزانہ گراں فروشوں کے خلاف سو سے زاہد مقدمات درج کر کے ان کو نقد جرمانے بھی کر رہے ہیں جبکہ بعض پرائس مجسٹریٹ صرف خانہ پوری کر کے سب اچھے کی رپورٹ پیش کر رہے ہیں ،مگر دوسری طرف شہریوں کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کریک ڈاون سے شہریوں کو کوئی خاطر خواہ فائدہ نہیں ہو رہا اور نہ ہی مہنگائی پر قابو پایا جارہا ہے