counter easy hit

لیاقت علی چٹھہ نے علامہ آصف اشرف جلالی کے ضلع گجرات کی حدود میں داخلے پر پابندی احکامات جاری کر دیئے ہیں

Gujarat district

Gujarat district

کھاریاں(نیئر صدیقی سے) ڈی سی اوضلع گجرات لیاقت علی چٹھہ نے تحریک فدایان ختم نبوت کے امیر علامہ خادم حسین رضوی اورادارہ صراط مستقیم کے سربراہ علامہ آصف اشرف جلالی کے ضلع گجرات کی حدود میں داخلے پر پابندی اور زبان بندی کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ دونوں علما کے حوالے سے احکامات سکیورٹی اداروں کی سفارشات کو مدنظر رکھتے ہوئے جاری کئے گئے ہیں جو فوری طور پر نافذ العمل ہوں گے ، اس ضمن میں باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ ڈی سی او نے اسسٹنٹ کمشنرز، پولیس افسران اور تمام متعلقہ افسران کو ہدایت کی ہے کہ اس ضمن میں احکامات پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے جبکہ احکامات کی خلاف ورزی پر قانون کے مطابق سخت کاروائی عمل میں لائی جائے۔