counter easy hit

گوجر خان :ہائی سکول درکالی سیداں میں فائرنگ ، ایک طالبعلم زخمی

Gujar Khan wounded

Gujar Khan wounded

فائرنگ کا واقعہ دو گروپوں میں لڑائی کے نتیجے میں پیش آیا ، زخمی بچے کو طبی امداد کیلئے ہسپتال داخل کرا دیا گیا
گوجر خان (یس اُردو) گوجر خان کے علاقے درکالی سیداں میں سکول پر نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک طالبعلم زخمی ہوگہا ، اس حوالےسے ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں گروپوں میں دیرینہ رنجش تھی ، آج صبح بھی دونوں میں کسی بات پر تلخ کلامی ہوئی جس کے بعد ایک گروپ کے افراد نے مشتعل ہوکر سکول کے باہر فائرنگ کر دی جس سے ایک بچہ زخمی ہوگیا ، فائرنگ کے بعد سکول اور علاقے میں بھگدڑ مچ گئی اور لوگ جان بچانے کیلئے دیوانہ وار بھاگ کھڑے ہوئے ۔ مشتعل افراد فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے ۔ فائرنگ کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور زخمی بچے کو طبی امداد کیلئے مقامی ہسپتال داخل کرا دیا جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے