لندن: ہیورفورڈ ویسٹ میں خاتون کے ساتھ زیادتی کے مجرم نے عدالت کے کٹہرے میں ہی اپنی گردن کاٹ ڈالی۔

Guilty of rape in the UK cut his neck in a court trial
برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق ہیور فورڈ ویسٹ کے علاقے میں لوکاسز رابرٹ نامی شخص کو ایک دکان میں کام کرنے والی خاتون کے ساتھ زیادتی کا مجرم ٹھہرایا گیا تھا اور فرد جرم عائد کرنے کے لئے اسے عدالت میں پیش کیا گیا تھا کہ کٹہرے میں کھڑے مجرم نے اپنی گردن تیز دھار آلے کی مدد سے کاٹ لی۔لوکاسز رابرٹ کو گردن پر شدید زخم آئے اور زیادہ خون بہنے کی وجہ سے وہ بے ہوش ہو گیا جس کے بعد انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ دوسری جانب حکام کا کہنا ہے کہ عدالت میں سیکیورٹی کا انتہائی سخت انتظام ہوتا ہے لیکن یہ نہیں معلوم ہو سکا کہ مجرم آلے کو اپنے ساتھ اندر کیسے لایا تاہم عدالت کو بند کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔








