counter easy hit

شادی میں بے سرا گانے سے روکنے پر باراتی قتل

ہنوئی: ویتنام میں شادی کی تقریب میں بے سرا گانے سے روکنے پر شوقیہ گلوکار نے ایک باراتی کو قتل اور دوسرے کو زخمی کردیا۔

Guests killed on stop Cacophonist songs

Guests killed on stop Cacophonist songs

مقامی میڈیا کے مطابق ویتنام کے جنوبی صوبے تائن جیانگ میں 44 سالہ شوقیہ گلوکار نگوین نگوک دیپ شادی کی تقریب میں دلہا دلہن کے لیے گانا گا رہا تھا کہ ایک باراتی نے اس کے بے سرے پن کا مذاق اڑایا اور اس کے ہاتھ سے مائیک چھین لیا جس پر دونوں کے درمیان ہاتھا پائی شروع ہوگئی۔

ایک اور باراتی، 35 سالہ لی ہونگ آن نے بیچ بچاؤ کرادیا تاہم نگوک دیپ شدید غصے میں گھر جانے کے بعد واپس تقریب میں آن پہنچا اور اس نے چاقو کے وار کرکے مذاق اڑانے والے باراتی اور بیچ بچاؤ کرانے والے شخص، دونوں کو زخمی کردیا۔

دونوں زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا بیچ بچاؤ کروانے والا لی ہونگ جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا جب کہ مائک چھیننے والے کی حالت بدستور نازک ہے۔ پولیس نے قاتل گلوکار کو گرفتار کرلیا ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق ویتنام میں شادی کی تقریبات میں نغموں کے دور چلتے ہیں جن کے دوران نشے میں دھت باراتیوں میں دھینگا مشتی عام بات ہے جو بعض اوقات جان لیوا بھی ثابت ہوتی ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website