counter easy hit

جی ٹی روڈ ،سروس روڈ پر گاڑیوں کی پارکنگ کا مرکزبن گئے

GT Road, the parking

GT Road, the parking

لالہ موسیٰ(منشاء بٹ)جی ٹی روڈ ،سروس روڈ پر گاڑیوں کی پارکنگ کا مرکزبن گئے ،عوام کا گزرنامحال،آئے روزگاڑی چوری کی وارداتوں کے باوجودلوگ رسک لینے لگے،اس سلسلہ میں بتایاجاتاہے کہ جی ٹی روڈ کی اطراف میں بنائے گئے سروس روڈ عوام کی سہولت کے بجائے غیرقانونی پارکنگ سنٹربن گئے ہیں،لاکھوں روپے مالیت کی گاڑی رکھنے کے باوجودلوگ کارپارکنگ سنٹرمیں گاڑی کھڑی کرنے کے بجائے سروس روڈ پرکھڑی کرجاتے ہیں جہاں نہ صرف سروس روڈ سے گزرنے والی ٹریفک اور عوام کیلئے پریشانی کا باعث بنتے ہیں بلکہ ان کی گاڑیاں بھی غیرمحفوظ ہوتی ہیں اور آئے روزگاڑی چوری کی وارداتیں بھی ہوتی رہتی ہیں لیکن انتظامیہ اور گاڑی مالکان کے کانوں پرجوں تک نہیں رینگتی ،عوامی وسماجی حلقوں نے اے سی کھاریاں سے پرزورمطالبہ کیاہے کہ سروس روڈپرتجاوزات سے پاک کیاجائے۔