counter easy hit

پشاور میں جی ٹی روڈ پر فائرنگ، 3 افراد زخمی

GT Road area,

GT Road area,

پشاور….پشاور میں جی ٹی روڈ پر گلبہار کے قریب فائرنگ سے 3افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ ایک ہوٹل پر کی گئی۔ مقامی افراد نے فائرنگ کے خلاف احتجاج کیا۔
پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق گلبہار کے قریب مین جی ٹی رو ڈپر مسلح افراد نے ایک ہوٹل پر فائرنگ کی۔ جس سے وہاں بیٹھے 3 افراد زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ حملہ آور فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے۔علاقہ مکینوں نے فائرنگ کے خلاف احتجاج بھی کیا۔ جس پر پولیس کی بھاری نفری علاقہ میں تعینات کردی گئی ۔