counter easy hit

یونانی حکام کی جانب سے ماہ اگست کے دوران 1455 غیر ملکیوں کو ڈی پورٹ کیا گیا

Deported

Deported

ایتھنز (سکندر ریاض چوہان) یونانی حکام کی جانب سے ماہ اگست کے دوران 1455 غیر قانونی اور دیگر جرائم مین ملوٹ غیر ملکیوں کو ان کے ممالک ڈی پورٹ کیا گی اجن میں بانوے پاکستانی بھی شامل ہیں۔

یونان کے پناہ گزین مرکز کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق یونان میں غیر قانونی طورپر رہائش پذیر مختلف ممالک کے تارکین وطن اور انٹرنیشنل آرگائزیشن فار مائیگریشن کے تعاون سے رضاکارانہ سکیم کے تحت ماہ اگست میں چودہ سوپچپن تارکین وطن کو ان کے ممالک ڈی پورٹ کیا گیا۔

غیرقانونی حثیت کے تارکین وطن جن کو قانون نافذکرنے والے اداروں نے مختلف مقامات سے حراست میں لیا تھا کو عدالت سے ملک بدری کے احکامات کے بعد یورپی یونین کے خصوصی پروگرام اور ری ایڈمیشن معاہدے کے تحت یونان سے ڈی پورٹ کیاگیا۔ڈی پورٹ کیے جانے والوں میں بانوے پاکستانیوں کے علاوہ گیارہ سوتہتر البانوی اورجارجیا،عراق،مصر بلغاریہ،بنگلہ دیش اور شام کے تارکین وطن شامل ہیں۔