counter easy hit

ترکی سے یونان جاتے ہوئے40 پناہ گزین ڈوب کر ہلاک

Greece from Turkey

Greece from Turkey

انقرہ ……ترکی کے ساحل کے قریب یونان جانے والی کشتی ڈوبنے سے 40 کے قریب پناہ گزین ڈوب کر ہلاک ہو گئے ہیں۔ترک حکام کے مطابق پناہ گزینوں کی یہ کشتی مغربی ساحلی علاقے میں ایک سمندی چٹان سے ٹکرانے کے باعث ڈوبی ، کشتی ڈوبنے کے نتیجے میں 40کے قریب پناہ گزین ہلاک ہوگئے جبکہ امدادی کارکنوں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 75 پناہ گزینوں کو زندہ بچالیا ہے ۔یہ معلوم نہیں ہو سکا ہے کہ حادثے کا شکار کشتی پر کتنے افراد سوار تھے، خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ہلاک شدگان کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے۔