counter easy hit

(ن) لیگیوں کے لیے بڑا سرپرائز آگیا

لاہور: لاہور میں نواز شریف خاندان کی آبائی سیٹ پر ایک ایسا امیدوار بھی میدان میں آیا ہے جو اس سے پہلے 42 بار انتخابات میں حصہ لے چکا ہے۔

Great surprise came for PML Nلاہور میں این اے 125 سے نواب امبر شہزادہ 43 ویں بار الیکشن لڑنے کے لئے تیار ہے۔ نواب امبر شہزادہ کا کہنا ہے کہ این اے 125 میں مریم نوازکا مقابلہ کروں گا۔ نواب امبر شہزادہ کا کہنا تھا کہ میرا نعرہ ہے”نیم کرپٹ آئے گا ملک ترقی پائے گا”۔ انھوں نے بتایا کہ این اے 125 سے چھٹی بار الیکشن لڑرہا ہوں۔ انھوں نے بتایا کہ انتخابی نشان چمچہ ہے جوہر کسی کی ضرورت ہے۔عوام کے لئےعوام کے پیسے سے الیکشن لڑتا ہوں۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنما مریم نواز نے لاہور کے حلقہ این اے 125 (سابقہ این اے 120 ) سے انتخاب لڑنے کا فیصلہ ملتوی کردیا ہے ، وہ اب این اے 127 سے میدان میں اتریں گی۔گزشتہ دنوں کہا جارہا تھا کہ ن لیگ کی جانب سے خفیہ سروے کرایا گیا ہے جس میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ مریم نواز این اے 125 میں ڈاکٹر یاسمین راشد کا مقابلہ نہیں کرپائیں گی اس لیے انہیں حلقہ تبدیل کرلینا چاہیے ۔ یہ خبر درست ثابت ہوئی اور مریم نواز نے مستقبل بینی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنا حلقہ تبدیل کرلیاہے۔سینئر صحافی منصور علی خان نے ٹوئٹر پر بتایا ہے کہ مریم نواز اب این اے 125(سابقہ این اے 120 ) کی بجائے این اے 127 سے انتخابات میں حصہ لیں گی، خیال رہے کہ یہاں سے مسلم لیگ ن کے پرویز ملک امیدوار تھے تاہم اب پی ٹی آئی کے جمشید اقبال چیمہ کا مقابلہ مریم نواز خود کریں گی۔ این اے 125 میں پی ٹی آئی کی ڈاکٹر یاسمین راشد کا مقابلہ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کریں گے۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق لاہور سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 125 میں پاکستان تحریک انصاف کی خاتون امیدوار یاسمین راشد کا مقابلہ سابق وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز کرینگی بتایاگیا ہے کہ پی ٹی آئی کی خاتون امیدوار یاسمین راشد نے مذکورہ حلقہ سے الیکشن لڑنے کیلئے اپنے کاغذات نامزدگی حاصل کر لئے ہیں جو آئندہ ایک دو روز میں جمع کروا دینگی علاوہ ازیں پاکستان تحریک انصاف کی رہنماءشیریں مزاری سمیت دیگر عہدیداروں نے بھی اپنے اپنے انتخابی حلقوں سے الیکشن لڑنے کیلئے کاغذات نامزدگی حاصل کر لئے ہیں ان کاغذات نامزدگی میں آرٹیکل 62،63 کو بحال رکھا گیا ہے۔